۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ مرحوم نے ہمیشہ مکتب تشیع کی ہر عنوان سے خدمت کی آپ کے آثار و افکار رہتی دنیا تک تشیع کی ترویج کا سبب ہیں آپ کو صنف روحانیت میں شیخ المراجع سے یاد کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور سربراہ جامعہ مدیںة العلم اسلام آباد حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے آج عالم تشیع کے عظیم مرجع حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید آیت‌اللہ العظمی صافی گلپایگانی اس دار فانی سے دار بقاء کی جانب انتقال فرما گئے۔حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی کی رحلت ملت تشیع کے لیے نا قابل تلافی نقصان ہے آپ نے ہمیشہ مکتب تشیع کی ہر عنوان سے خدمت کی آپ کے آثار و افکار رہتی دنیا تک تشیع کی ترویج کا سبب ہیں آپ کو صنف روحانیت میں شیخ المراجع سے یاد کیا جاتا ہے آپ عمر مبارک ١٠٣ سال تھی۔ آپ ایک عظیم عزادار امام حسین تھے اس کے ساتھ ساتھ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے بنیادی قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے رکن و سربراہ تھے۔

آپ کی رحلت پر آپ کے فرزند حضرت حجت الاسلام والمسلمین آقای شیخ حسن صافی زید عزہ خانوادہ محترم تمام مومنین و مومنات، حوزہ علمیہ قم و نجف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض ہے

شریک غم : ڈاکٹر سید محمد نجفی طلاب مدرسین و آراکین جامعہ مدینة العلم اسلام آباد پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .